اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے یوم آزادی کے موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمر، جھنگ سے ممبرقومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ ،گجرات سے ممبر قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے ملاقات کی۔ ناصر عباس جعفری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہ نامزد وزیر خزانہ اسدعمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار اد کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی ہے،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے،نامزد وزیر خزانہ اسد عمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی امور میں مجلس وحدت مسلمین سے مشاورت جاری رکھیں گے،ایم ڈبلیوایم کی تعمیری سوچ دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان مفید مشوروں پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،بعد ازا آں نامزد وزیر خزانہ و دیگر اراکین قومی اسمبلی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔