• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر عامر خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ عامر خان کی اپیل 2003 سے زیر التوا ہےجس کے بعد عدالت نے عامر خان کے وکیل کو دلائل کے لیے تیاری کی آخری مہلت دے دی اور سماعت ایک ماہ کے لیئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عامرخان اور دیگر پر متحدہ کے کارکن انعم عزیز کے قتل کا الزام ہے،اس وقت عامر خان ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھےاورماتحت عدالت نے عامر خان کو 10 سال سزا سنائی تھی جبکہ شریک ملزم ناظم کالا کی سزا معطل کرکے دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت بھیجا جاچکا ہے۔

تازہ ترین