لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی اس طرح چلے گی کہ آپ بھول جائیں گے کہ اسمبلی کا ماحول کبھی خراب ہوتا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سپیکر کا الیکشن ہو جائے گا تو وزیر اعلیٰ کا اعلان بھی ہو جائے گا۔ ایک صحافی نے چوہدری پرویز الہٰی سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان کے احتجاجاً بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی آنے کا ذکر کیا تو پرویز الہٰی نے کہا کہ احتجاج کی یہ کالی، نیلی پٹیاں چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ہم بہتری کی جانب چلیں۔