• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ جنگ)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور بار کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ رفیق رجوانہ نے کہا کہ ان کی قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے اس پر پورا اترنے کی کوشش کی،بار میرا گھر ہے اور آج دوبارہ اپنے گھر واپس آ گیا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ کالا کوٹ پہن کرکے عملی زندگی کا آغاز کیا تھا اور آج دوبارہ کالا کوٹ پہن لیا ہے۔ رفیق رجوانہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی حیثیت سے کوشش کی کہ وکلا ء کے مسائل حل کرسکوں ۔ 

تازہ ترین