• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی،باپ کے قدوس بزنجو اسپیکر ،پی ٹی آئی کے بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کےا سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے سردار بابر خان موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو مقررہ وقت سے 45 منٹ کی تاخیر سےا سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی صدارت میںشروع ہوا، اجلاس میںا سپیکر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری کرائی گئی،اس سے قبل راحیلہ حمید خان درانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو اور متحدہ مجلس عمل کے حاجی محمد نواز نے مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے گئے، انہوں نے ارکان کو انتخاب کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا،اسپیکر کے انتخاب میں 59ارکان نے حصہ لیا ،پولنگ کے اختتام اور ووٹوں کی گنتی کے بعد راحیلہ حمیدخان درانی نے نتائج کا اعلان کیا جس کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے میرعبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے حاجی محمد نواز کو 20ووٹ ملے،ا سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی نے میر عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا توارکان نے ڈیسک بجائے،راحیلہ حمید خان درانی نے نو منتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے عہدے کا حلف لیا،نومنتخب سپیکر عبدالقدوس بزنجو نے تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری عمل کی تکمیل کی اور انتخابی عمل خوش اسلوبی سے انجام پایا ،خاص طور پر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر جام کمال ،پی ٹی آئی ، عوامی نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )، جمہوری وطن پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہار کیا، بلوچستان نیشنل پارٹی اورایم ایم اےنے جس طرح جمہوری عمل میں حصہ لیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،میرے لئے تمام ارکان برابر ہیں کوشش ہوگی کہ ایوان کو غیر جانبدار رہ کر چلاؤں، میرے لئے حکومت اور اپوزیشن بینچز برابرہوں گے۔

تازہ ترین