• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے 2 رکنی مسلح رہزن وڈکیت گروہ کو گرفتار کر گیا جبکہ شہری کو لوٹنے والے ایک اور رہزن کو بھی دھر لیاگیا۔فقیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ دو رہزن گڑھی بلوچ قاضی کلے میں واردات کیلئےگھات لگائے بیٹھے ہیں جس پرپولیس نے کارروائی کرتےہوئے نورسکنہ حاجی زئی شبقدر اور نیک عمل شاہ سکنہ کگہ ولہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے نوشہرہ کے رہائشی کو لوٹنے والےملزم ناظم علی کو بھی دھرلیا گیا جس کے قبضے سے نقد رقم اورپستول بھی بر آمد کر لیا۔
تازہ ترین