• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اداکار جان ابراہم کو باکس آفس پر مات دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘اور جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ‘ کے چرچے بھارتی میڈیا پر جاری تھے کیوں کہ دونوں فلمیں بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونی تھیں تاہم اکشے کمار نے پہلے روز ہی جان ابراہم کو باکس آٖفس پر شکست دیدی۔

اکشے کمار کی فلم ’گولڈ ‘ نے ریلیز کے پہلےروز 25 کروڑ 25 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی۔


دوسری جانب جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ‘ باکس آفس پر20 کروڑ52 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی لیکن باکس آفس بزنس کے اعتبار سے اکشے کمار نے جان ابراہم کو پیچھے چھوڑدیاہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم نے اکشے کمار کی اب تک ریلیز ہونے والی تمام فلموں کے پہلے روز کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

فلم ’گولڈ ‘ کی کہانی 1948میں ہونے والے ہاکی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جس میں اکشے کمار مرکزی کردارر نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی رائے ہے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،کنال کپور،امت سدھ،مونی رائے،ونیت کمار اور سنی کوشال بھی شامل ہیں۔

اکشے کمار فلم ’’گولڈ‘‘میں ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھارہے ہیں جو ناکام ٹیم کو اکھٹا کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین