• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی کابطورسپیکر منتخب ہونا نیک شگون ہے،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ اساتذہ پنجاب وفاق اور صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔بالخصوص چوہدری پرویز الٰہی کا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونا اساتذہ برادری کیلئے نیک شگون ہے ،انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اساتذہ کے معاشی وقار کو بہتر بنایا۔جس سے اساتذہ برادری انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔اساتذہ رہنمائوں صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی و دیگرنے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں آئندہ تعلیمی میدان میں اصلاحات کرنے سے قبل اساتذہ سے مشاورت کرے گی تاکہ پاکستان میں شرح خواندگی کا100% ہدف حاصل کیا جاسکے۔اساتذہ پنجاب عمران خان کو بطور وزیراعظم اور چوہدری پرویز الٰہی کو بطور سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
تازہ ترین