• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شخصیات کے خاکوں پر مشتمل کتاب ’ سرخاب‘ شائع ہوگئی

کراچی ( پ ر) معروف ادیب اور خاکہ نگار عرفان جاوید کی خاکوں پر مشتمل کتاب ’سرخاب‘ شائع ہوگئی ہے۔ اس کتاب میں خالد حسن،پروین شاکر،استاد دامن،سعادت حسن منٹو،جون ایلیا،منشا یاد، تصدق سہیل،گل زار، امجد اسلام امجد، محمد الیاس،ایوب خاور اور افتخار بخاری پر خاکے شامل ہیں۔یاد رہے ان بارہ میں سے آٹھ خاکے جزوی طور پر ’جنگ سنڈے میگزین‘ میں سلسلہ وار شائع ہوکر قبول عام کی سند حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے پلے عرفان جاوید کی ایک کتاب ’دروازے‘، افسانوں کا مجومعہ ’ کافی ہاؤس‘ اور محمد الیاس اور آصف فرخی کے افسانوں کے انتخاب مع مقدمات بہ عنوان ’ مورتیں‘ اور سمندر کی چوری شائع ہوچکی ہیں۔
تازہ ترین