• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاکپ ، پاکستان سے میچ کا شیڈول بدلنے کی بھارتی درخواست مسترد

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست رائیگاں گئی، منتظمین نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار کردیا ہے، اس طرح دونوں ٹیموں کے مابین میچ 19 ستمبر کو شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا، بھارتی بورڈ کو مسلسل اپنے 2 میچ رکھے جانے پر اعتراض تھا ، بھارتی بورڈ کے سی ای او راہول جوہری نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، بھارتی ٹیم 18 ستمبر کو کوالیفائر اور 19 کو پاکستان ٹیم کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایکشن میں ہوگی۔ دوسری جانب ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کی ٹکٹ کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ روایتی حریفوں کے بڑے میچ سمیت تمام میچوں کی ٹکٹس آن لائن بھی فروخت ہورہی ہیں۔ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم تک رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین