• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت غنی ایم پی کا زہر آلود خطوط بھیجے جانے کے خدشہ کا اظہار

لندن ( نیوز ڈیسک ) کنزرویٹیو وزیر ٹرانسپورٹ نصرت غنی نے سنڈے ٹائمز کو ’’ جسم کی طاقت چوس لینے والی ناقابل یقین مصیبت‘‘ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک شخص نے انہیں دو سال تک ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا،اس نے ایسے تمام لوگوں سے رابطہ کیا جن سے میں نے ملاقات کی تھی۔ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے ایسٹ سسکس میں ویالڈن سے رکن پارلیمنٹ نے بتایا اس شخص نے یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ صرف اس لئے مجھے نشانہ بنا رہا ہے کہ میں ایک خاتون ایم پی ، ایشیائی اور مسلمان ہوں۔ مذکورہ شخص ہر اس شخص کو ای میل کرتا رہا جس سے انہوں نے ملاقات کی اور ان کے سفر اور زندگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
تازہ ترین