• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکے،ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں،پاکستان سنی تحریک

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ،اس کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کیا جائے اور ڈچ سفارتخانے کو فوری طور پر بند کیا جائے ،کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ اور اس کی سرپرستی کھلی دہشتگردی ہے ،اس گھناؤنے عمل کو نہیں روکا گیا تو اس سے مذاہب کے درمیان ٹکراؤ اور دنیا کے امن کو نقصان پہنچے گا ،عشقان رسول مر تو سکتے ہیں مگر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی طور بھی برداشت نہیں کرسکتے ،گستاخانہ خاکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے غیر ایمانی اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،دین اسلام میں گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے ، آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین آمیز رویئے ترک نہیں کئے گئے تو مسلم اُمہ خاموش نہیں رہے گی،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن آفتاب قادری نے کہا کہ گستاخ آمیز خاکوں کا مقابلہ اسلام دشمنی ہے،اُمت مسلمہ اسلام دشمن گھناؤنے فعل کے خلاف یکجا ہوجائے ،محمد طیب قادری نے کہا کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے سربراہان توہین آمیز خاکوں کے مقابلے رکوانے کیلئے اپنا دینی ،ایمانی اور نظریاتی کردار ادا کریں،اس موقع پر علامہ ریاض سعیدی اور مفتی توصیف نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین