حلقہء فکر و فن کے زیراہتمام صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی امریکاکے طویل دورے سے واپسی پر ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا، اس موقع پر ایک شعری نشست بھی ہوئی، جس میں معروف شعراء نے شرکت کی۔ تقریب کے مہتمم ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز تھے۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے سرانجام دئیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر محمود باجوہ کی تلاوت سے ہوا، حلقہء کے رکن مخدوم امین تاجر نے کہا کہ تنظیم انسانیت ،اخوت، محبت اور بھائی چارے کا پرچار کرتا ہے، میں نے خود مرجھائے ہوئے اور زرد چہروں پہ محافل میں نئی تازگی اور خوشی کی لہر دوڑتی دیکھی ہے لوگ ایک نئی امید اور محبت کا پیغام لے کر مثبت ارادے کے ساتھ اپنے گھروں کو گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم شعر و ادب کے زیادہ سے زیادہ چراغ روشن کریں اور اس ضمن میں کامیابی سے اپنے سفر کی منازل طے کر رہا ہے۔ سنیئر رکن چوہدری سجاد علی، ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھا کہ مشاعروں اور تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقعے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض چوہدری نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادبی نشست سجانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، وقار نسیم وامق نے عمدہ طریقے سے نظامت کر کے اس تقریب کو پر وقار بنا دیا، حلقہء فکروفن کے شعراء نے اپنے تازہ کلام سے حاضرین کے دل موہ لیے، صدر تقریب ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے اس کو کہا کہ حلقہء فکروفن نے ہمیشہ شعر و ادب کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ نئے شعراء و ادباء کی حوصلہ افزائی کی ہے، آج کی یہ کامیاب تقریب اس بات کی روشن دلیل ہے کہ یہ قافلہ کامیابی سے رواں دواں ہے، انہوں نے ڈاکٹر ریاض چوہدری کو بخیریت امریکاکے سفر سے واپس سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا۔
شعری نشست میں شعراء نے اپنے کلام سے نوازا ان میں پیر اسد کمال، شہزاد عجمی، منصور چوہدری، یوسف علی یوسف اور وقار نسیم وامق شامل تھے۔
ممتاز ادبی شخصیت محمد اشفاق اور ڈاکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی صرف مزاح نگار نہیں نعیم حامد علی نے مشتاق یوسفی سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ مکہ چیمبر آف کامرس کے محمد الیاس ابراہیم نے بھی خطاب کیا، تقریب میں مرزا ناصر برنی ،یونس الماس ،فیصل طفیل ،الطاف شہر یار ، شہزاد احمد ،اور افسر بارہ بنکوی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔