• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو، مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےمسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اپنے پیغام میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیںساتھ ہی اس دن مسلمان اپنےعقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کے لیے مثال ہےاس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سےعید مبارک کہتا ہوں۔

تازہ ترین