• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، چیچنیا میں عسکریت پسندوں کے پولیس پر حملے

ماسکو/گروزنی ( رائٹرز ) روس کے علاقے چیچنیا میں عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر پولیس کو نشانہ بنایا ۔ مقامی پولیس کے مطابق ضلع شالنسکی میں 2 چاقو سے مسلح حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ، جب کہ جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی جا رہی ہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ایک اور واقعے میں میسکر یورٹ کے ایک گائوں میں ایک شخص نے پولیس کی چیک پوسٹ پر اپنی گاڑی چڑھا دی ، تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تیسرا واقع دارلحکومت گروزنی میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار نے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کار سے کچلنے کی کوشش کی ، جب کہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کار حملہ آور کو ہلاک کر دیا ۔
تازہ ترین