• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیساتھ ملکر جنوبی پنجاب صوبہ بنائینگے، پرویز الٰہی

ملتا ن ( سٹاف رپورٹر)قائم مقام گورنرو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 10 سالہ اقتدار میں ن لیگ نے پنجاب کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہےسستی روٹی، دانش سکول ، ملتان میں میڑو بس اور سپیڈو بس میں اربوں کمیشن کھایا گیا جبکہ عوام کو بنیادی صحت اور تعلیم جیسے منصوبوں پر توجہ نہیں دی گئی ہمارے جاری کردہ میگا پروجیکٹ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع نہ ہونے دی گئی ، ریسکیو1122جو عوامی بہترین سہولت غریبوں کو ہم نے دی اس کا پٹرول تک بند کرنے کی کوشش کی گئی،پٹرولنگ پولیس کی تمام گاڑیا ں عدم توجہ کی وجہ سے ناکارہ ہوگئیں ہیں ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ تحریک کا آغاز کیا تھا ہم ہی عمران خان کے ساتھ مل کر صوبہ بنائیں گےتونسہ جیسی تحصیل سے وزیر اعلیٰ لینا بھی ایک زندہ مثال ہے جو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئرنائب صدرمسلم لیگ پنجاب لیبر ونگ رانا محمد حفیظ سے اپنی رہائش گاہ لاہور پر ملاقات کے دوران کیا ، اس ملاقات کے دوران پرویز الہٰی کو ملتان آنے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی اور بہت جلد پرویز الہٰی ملتان کا دورہ کریں گے ۔
تازہ ترین