• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی ہو چکی ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ اس سال نومبر میں دونوں ایک دوسرے کے جیون ساتھی بننے والے ہیں۔

پریانکا کی منگنی کے ساتھ ساتھ یہ خبریں بھی گردش میں ہیں کہ ان کی شادی کے حوالے سے شہزادی میگھن مارکل بہت پرجوش ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ نیویارک میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کریںگی۔


اگر میگھن اپنی دوست پریانکا کی شادی میں شریک ہوتی ہیں تو ان کے ساتھ شہزادہ ہیری بھی ہوں گے۔بتایا جاتا ہے کہ شاہی جوڑے کے کسی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کے حوالے سے کوئی خاص پروٹوکول یا ممانعت نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق میگھن یہ بھی چاہتی ہیں کہ پریانکاکی گود جلد سے جلد ہری بھری ہو۔واضح رہے کہ اس سال مئی میں میگھن اورشہزادہ ہیری کی شادی میں بلائے جانے والے خاص مہمانوں میں پریانکا چوپڑا بھی شامل تھیں۔

تازہ ترین