• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فلم والا پکچرز اور ”جیوفلمز“ کے اشتراک سے ریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم لوڈویڈنگ نے صرف 4 روز میں 7 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرکے دیگر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شادی بیاہ، ڈھول ڈھمکے، بینڈ باجے، بارات، سماجی مسائل کا پیغام، رومانس اور کامیڈی کے قہقہے بکھیرتی فلم نے سب کے دِل جیت لئے ہیں۔

پاکستان کے حسین نظاروں اور پنجاب کے خوبصورت کلچر کو بڑے پردے دیکھنے کیلئے پاکستانی فیملیز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اب بھی لوڈ ویڈنگ دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کررہی ہے جبکہ دُنیا کے مختلف ممالک میں بھی اس فلم کو بہترین پذیرائی مل رہی ہے۔

دوسری جانب جاندار اداکاری پر فہد مصطفی اور مہوش حیات کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

بہترین میوزک تخلیق کرنے پر عوام شادنی ارشد کے گن گاتے دکھائی دیتے ہیں ۔

فلم کی شاندار عکس بندی پر نبیل قریشی کے کام کو سراہا جارہا ہے تو فلم کی پروڈیوسر فضا علی کو بھی اِس طرح کی مزید فلمیں بنانے پر داد دی جارہی ہے۔

فلم بینوں نے ایک بار پھر بہترین فلم پیش کرنے پر ”جیوفلمز“ اور فلم والا پکچرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین