• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘ آج سے باکس آفس پر تہلکہ مچائیگی


بالی و وڈ لیجنڈ اداکار دھرمندر، ریکھا، سنی دیول بوبی دیول، سلمان خان ، شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا سن ایک ساتھ اپنے مداحوں کو دیوانہ بنانے آرہے ہیں۔

بالی ووڈ کی طنز و مزاح سے بھرپور نئی فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ آج سے سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمندر فیملی نے بڑی فلمیں نہ ملنے کے سبب 2011 میں اپنی ہی پروڈکشن میں فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ بنائی جس میں دھرمندر، سنی دیول اور بوبی دیول شامل تھے اور مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد فلم کا سیکوئل بھی بنایا گیا۔

فلم کی مقبولیت کے دیکھتے ہوئے تیسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فلم یملا پگلا دیوانہ تھری میں اس بار بولی وڈ سلطان سلمان خان سمیت، شترو گھن سنہا، ان کی بیٹی سناکشی سنہا اور ریکھا بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘31اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین