• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دعوت کا اہتمام کریں چند خاص اور لذیز پکوان سے

بقرعید کی رونقیں ابھی باقی ہیں اور گھروں میں دعوتوں کا اہتمام بھی جاری ہے،لہذا آپ کی دعوتوں کو منفرد اور یادگار بنانے کے لیے گوشت سے بنے چند پکوان حاضر خدمت ہیں،انہیں آزمائیں اورچٹ پٹے ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔

مٹن کنّا

اجزاء

بونگ کا گوشت آدھا کلو، چھوٹی ہڈیاں دو سے تین عدد،لہسن ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)،پیاز دو سے تین (باریک کٹی ہوئی)،نمک حسب ذائقہ،لونگ چار عدد،جائفل آدھا چائے کا چمچ،الائچی دو عدد،سونف آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)،لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ،آٹا دو کھانے کے چمچے،تیل آدھا کپ

ترکیب:

ایک دیگچی میں تین گلاس پانی ،ایک چمچہ پسا ہوا لہسن ادرک اور نمک ڈال کرگوشت گلنے رکھ دیں۔ایک علیحدہ دیگچی میں پیاز سنہری تل لیں، لہسن ادرک ،پسی ہوئی مرچ اور نمک ڈال کر مسالہ بھون لیں۔یخنی میں سے گوشت نکال کر اسےبھی مسالےمیں شامل کر لیں،لونگ، الائچی، جائفل اور سونف پیس کر مسالے میں ملائیں اور بچی ہوئی یخنی میں آٹا گھول کر وہ بھی سالن میں ملا دیں اور دس منٹ تک پکائیں۔پسا ہوا گرم مسالہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔

بلیک پیپر روسٹ بیف

اجزاء

گائے کا گوشت (ثابت ٹکڑا) ایک کلو۔پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد،گاجر (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد،ہری مرچیں عدد،ٹماٹر (باریک کٹا ہوا) ایک عدد،مسٹرڈ پیسٹ 2 کھانے کے چمچے،کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹی ہوئی کالی مرچ 3 کھانے کے چمچے،لہسن (چوپ کئے ہوئے) 3 جوے،روز میری ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل 4 کھانے کے چمچے

ساس کے اجزاء: کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،تازہ کریم 1/2 پیالی،گائے کی یخنی 1/2 پیالی،اراروٹ ایک چائے کا چمچ،نمک 1/4 چائے کا چمچ

ترکیب:

گائے کے گوشت پر لال مرچ،کالی مرچ،مسٹرڈ پیسٹ،روز میری،تیل اور نمک ملا کر پانچ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اوون کی ٹرے کو چکنا کریں اور سبزیاں پھیلادیں ،اس پر گائے کا گوشت رکھیں اور المونیم فوائل سے ڈھانک دیں اسے پہلے سے گرم اوون میں 180C پر40 منٹ تک پکائیں ،پھر المونیم فوائل ہٹادیں اور مزید 10 منٹ تک پکائیں ۔اسے سرونگ ڈش میں رکھیں اور ٹکڑے کا ٹ لیں ۔ساس کے اجزاء ساس پین میں گاڑھا ہونے تک پکائیں اور روسٹ پر ڈال کر پیش کریں۔

یوگرٹ مٹن

اجزء

بکرے کا گوشت 1 کلو،دہی ایک پاوٴ،پیاز 2 عدد (باریک کاٹ لیں)،ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ،ہری مرچ 1/2 کپ (درمیانی سائز کی)،نمک حسب ذائقہ،گرم مسالہ پاوٴڈر ایک چائے کا چمچ تیل 1/2 کپ

ترکیب:

دیگچی میں تیل گرم کریں۔اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک تلیں۔گوشت، نمک اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں اور 4 منٹ تک بھون کر تقریباََ 4 گلاس پانی گوشت میں ڈال کر گلنے کے لئے چھوڑ دیں اور اگر پانی خشک ہو جائے اور گوشت نہ گلے تو تھوڑا اورپانی ڈال دیں۔آدھی ہری مرچیں گرائنڈر میں پیس لیں،جب گو شت گل جائے تو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی ہری مرچ بھی ملا دیں۔جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو باقی کی ثابت ہر ی مرچوں کو درمیان میں سے کٹ لگا کر گوشت میں ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ پکائیں۔جب تیل اوپر آجائے تو اوپر سے پسا ہوا گرم مسالہ ڈال دیں۔مزیدار یوگرٹ مٹن تیار ہے ۔روغنی نان اور سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین