آپ آف لائن ہیں
بدھ15؍ محرم الحرام1440ھ 26؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو دنیا بھر کے کالجوں اور یونیورسٹی میں نئے آنے والے طالبات کے استقبال کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم چین میں انہی نئے اسٹوڈنٹس کیلئے استقبال کے منفرد انداز نے نہ صرف طالبعلموں بلکہ دیکھنے والوں کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا۔

جی ہاں، چین کے صوبے Jilinکے شہرChangchunمیں ایوی ایشن یونیورسٹی آف ایئر فورس کی انتظامیہ نے نئے آنے والے طالبعلموں کا استقبال ایئر شو منعقد کر کے کیا جس میں ماہر ہوا بازوں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے شاندار کرتب پیش کئے۔

یوں یونیورسٹی میں پہلے دن اور شاندار استقبال پر نہ صرف طالبعلم بھی نہ صرف بیحد خوش ہوئے بلکہ پرجوش بھی نظر آئے جبکہ دیکھنے والوں نے یونیورسٹی کے اس قدام کو بیحد سراہا۔

واضح رہے یہ تقریب تین روز تک جاری رہے گی جس میں نئے طالبعلموں کے مختلف اسٹنٹ دکھائے جائیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں