اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے پرتکلف ناشتے میں شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا سے بات چیت میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء وقائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن کا فون آیا تھا، وہ بھی ہنس رہے تھے اور میں بھی ہنس رہا تھا۔