• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تندوری نان اور تندوری چکن کے بارے میں نہ صرف آپ نے سنا ہو گا بلکہ کھایا بھی ہو گا لیکن لاہور میں تندوری چائے نے دھوم مچا دی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم ڈھابہ نما کیفے اور یہاں ملنے والی تندوری چائےکا ان دنوں لاہورمیں خوب چرچا ہے ۔ اس چائے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو تندور کے پکےپیالے میں پیشکیا جاتاہے۔ چائے میں مٹی کی خوشبو اس کے مزے کو دوبالا کر دیتیہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ لاجواب ہے۔ڈھابے کےمالک محسن نے بتایا کہ سادہ چائے سے لیکر کئی ذائقوں میں تندوری چائے دستیاب ہے،تاہم زاعفرانی چائے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

تندوری چائے کا مزہ چکھنےشہر بھر سے لوگ آ رہے ہیں ۔تندروی چائے کا نہ صرف ذائقہ منفرد ہے بلکہ اسکو پیش کرنے کا انداز بھی چائے کےچاہنے والوں کو خوب بھارہا ہے۔

تازہ ترین