• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی،5 کان کن پھنس گئے

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، نتیجے میں 5 کان کن اندر پھنس گئےہیں۔

مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں کان کنی کے دوران ایک نجی کوئلے کی کان اچانک بیٹھ گئی اور کان میں کام کرنے والے5 مزدور پھنس گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد ایک مزدور کو کان سے بحفاظت نکال لیاگیا تاہم دیگر 4 مزدوروںکو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین