• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ قوم محب وطن ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، جمعہ خان مری

برسلز(عظیم ڈار)اوورسیز پاکستان بلوچ اتحاد کے بانی ڈاکٹر جمعہ خان مری کی برسلز پارلیمنٹ میں برسلز پارلیمانی کمیٹی اورفرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر منظور ظہور نائب صدر برسلز پارلیمنٹ امین اوزکارہ اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر اور سوشلسٹ پارٹی کے برسلز میں امیدوار برائے کونسلر محمد ناصر کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمعہ خان نے پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے معروضی حالات پر تفصیلا گفتگو کی اور ممبران پارلیمنٹس اور مندوبین کو بتایا کہ یورپ میں چند نام نہاد بلوچ شخصیات نے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کے ذریعے بلوچ قوم کو بدنام کرنے کی کوششیں کی ہیںحالانکہ بلوچ قوم نے دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچ قوم پاکستان کی محب وطن قوم ہے جو ملک کی سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے کردار کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو بلوچستان کی ترقی کا دروازہ قرار دیا۔انھوں نے سی پیک کو پل کہتےہوئے اسے یورپ افریقہ اور ایشیاء کا گیٹ وے قرار دیا۔انھوں نے پاکستان میں پی پی پی کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس امر کا اظہار کیا کہ بلوچ قوم پاکستان کی بقاء ترقی وخوشحالی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔برسلز پارلیمان میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور نےڈاکٹر جمعہ خان کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہااور بتایا کہ ہمیں پاکستان کی سربلندی کی خاطر کاوشیں سرانجام دینی چاہئیں۔ اوورسیز میں ہر شخص اپنے وطن کاسفیر ہے۔ انھوں نے ڈاکٹر جمعہ خان کی بلوچ قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ اوورسیز میں پاکستانی بلوچ یونٹی کے ذریعے دنیابھر میں بسنے والی بلوچ کمیونٹی کے اتحاد اور اویرنس کے حوالے سے فیڈریشن کا قیام خوش آئندہے۔ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے ڈاکٹر جمعہ خان کو فیڈریشن کے اغراض مقاصد سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ یور پ میں چند نام نہاد بلوچی پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ یہ کام کرکے بلوچستان کے امن کو تہہ وبالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جبکہ دہشت گردی کے عوض بھارت کمزور بلوچوں کو پیسوں کے زور پر خرید کر بلوچستان میں منفی پراپیگنڈہ کروا رہا ہے تاکہ وہ بات چیت کے ذریعے پاکستان کو کشمیر کی مدد کرنے سے روک سکے۔یاد رہے چوہدری پرویز لوسر نے ڈاکٹر جمعہ خان کو یورپ آنے کی دعوت دی کہ وہ تمام بلوچ نیٹ ورک جو بھارت کے اشارے پر پاکستان کے اندر منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں انہیں راہ راست پر لائیں اور انہیں ملک وملت کی پاسداری پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیں۔ڈاکٹر جمعہ خان مری نے یورپی پارلیمنٹ اور برسلز پارلیمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بلوچستان کے امن اور ترقی وخوشخالی کی خاطر امن مذاکرات کی خاطر اپنے ناراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے آئے ہیں تاکہ خطے میں امن وامان کی فضا کو بحال کی جاسکے۔ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویزاقبال لوسر نے بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری کے اعزاز میں برسلز کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ممبریورپی پارلیمنٹ واجد خان رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور برسلز پارلیمنٹ کے نائب صدور امین اوزکارہ ،محمد فواد اور سوشلسٹ پارٹی کے رہنما محمدناصر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام میں نظامت کے فرائض ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن بلجیم کے صدر شاہد فاروقی نے ادا کیے۔اس موقع پر ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان نے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ بلوچستان کے حل کو ناگزیر قرار دیا۔انھوں نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں پر تشویش کا اظہارکیااور کہا کہ ہم دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں ان کی بھرپورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پروگرام میں رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظورظہور اور پروگرام کے میزبان ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر اور مہمان خصوصی ڈاکٹر جمعہ خان مری نے مسئلہ بلوچستان کے حل اور بلوچ کمیونٹی کی فلاح بہبود اور ترقی و خوشخالی کے منصوبوں پر اپنے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔اور برسلز سے اپنے پیغام میں عندیہ دیا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے کوششیں کرتے رہنی چاہئے۔

تازہ ترین