• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت، علالت کے باعث تاجی کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت آٹھ ستمبر تک ملتوی کردی گزشتہ روز عدالت کے حکم پر تاجی کھوکھر کو ایمبولینس کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس پہنچا کر ویل چیئر پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر ملزم کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی کہ وہ شدید بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس درخواست پر مدعی راجہ یعقوب اور وکیل صفائی کی طرف سے بحث کی گئی جس کے بعد مزید کارروائی کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز جب پولیس نے ملزم تاجی کھوکھر کو عدالت میں پیش کیا تو اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث درجنوں شہری ایک گھنٹے تک شدید گرمی میں جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔
تازہ ترین