• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی ملے ہیں، ملزمان پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید