• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع پر خصوصی تقریبات کی کوریج ارض پاک کے شہداء کو خراج عقیدت جیو نیوز پر تمام دن خصوصی نشریات

ارض پاک کی یہ شادابی یوں ہی تو نہیں،وطن کے بیٹوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے۔ مادر وطن کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کوقوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ ملک بھر میں جمعرات کو ”یوم دفاع پاکستان “ روایتی جوش و خروش، قومی و ملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک کے 54ویں یوم دفاع کا عنوان ہے ”ہمیں پاکستان سے پیار ہے“۔قوم کو یہ عہد بھی کرنا ہوگا کہ مادر وطن کے بیٹوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ خون سے سینچے گئے آزادی کے پودے کی،آخری سانس تک حفاظت کریں گے۔ پاکستان کا سب سے بڑا اور مقبول چینل ”جیو نیوز“ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے یوم دفاع و شہداءپر تمام دِن خصوصی نشریات پیش کرے گا۔ 6ستمبر کی صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد ، پاک فوج کے یونٹس،بحریہ کی تنصیبات اور فضائیہ کے بیسز میں نماز فجر کے بعد شہداءکیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاو¿ں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقریبات بھی ”جیونیوز“ سے براہ راست نشر کی جائیں گی۔ پاک فوج کی جانب سے شہداءکیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے وہ بھی نشریات کا حصہ ہوگی۔وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے میزبان ہونگے۔ پشاورمیں یوم دفاع پرکیپٹن شیرخان شہیداسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل، پریڈ، آر ٹلر ی فائرپاوراورایس ایس جی کمانڈوزکی پیراٹروپنگ ،پاک فوج کے مختلف یونٹس کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں،دفاعی آلات کی نمائش بھی ہوگی ۔یوم دفاع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تقریبات ہوں گی ۔یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے کراچی میں بھی تقریب کا اہتما م کیا جارہا ہے۔ جیو نیوز پر ملی نغمے بھی تمام دِن لہو گرمائیں گے۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہونے والی پُر جوش تقاریب کے علاوہ اس دِن کی مناسبت سے حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام کی گفتگو اور عوامی خیالات کو بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین