• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانٹ بریڈ برن قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن کو ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا ۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈسےتعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن ان دنوں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مصروف ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے قومی ٹیم کی فیلڈنگ کوچنگ کے لئے رابطہ کیا جس پر بریڈ برن نے رضامندی ظاہر کردی۔

گرانٹ بریڈبرن کا تقرر 3برس کےلئے کیا گیا ہے ،وہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کریں گے ۔

گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تازہ ترین