ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اخترکو ٹیلی فون کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات میں اضافے ، توسیع و مختلف ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے حصول میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے انسٹی ٹیوٹ میں موجودہ طبی سہولیات و مریضوں کی تعدادو دیگر معلومات حاصل کیں اور منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ۔