• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک فولڈ ایبل ٹیبلٹ تیار کیا ہے ،جس کی ایل ای ڈی ٹچ اسکرین بہت زیادہ لچک دار ہے ۔اس کو بآسانی کاغذ کی طرح لپیٹا اور موڑا جاسکتا ہے ۔اس ٹیبلٹ کو اونٹاریو ،کینیڈا میں کوینز یونیورسٹی کے ڈاکٹر روئل ورٹیگال اور ان کے ساتھیوں نے مل کر جامعہ کی ہیومین میڈیا لیب میں اس کا عملی نمونہ (پروٹوٹائپ ) تیار کیا ہے ۔ یہ 2 کے ریزولیوشن کے حامل ہیں ۔اس کی لمبائی 7 انچ ہے ،جسے ایک تھری ڈی پر نٹر سے چھاپے گئے سلنڈر کے گرد لپیٹا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس کے اندر ٹیبلٹ کا پورا بر قی نظام بھی رکھا گیا ہے ۔سلنڈر کے دائیں اور بائیں چھوٹے پہیوں جیسی گراریاں لگائی گئی ہیں ،جن کے ذریعے ٹیبلٹ اسکرین کھلتا اور بند ہوتا ہے ۔اس طر ح آہستہ آہستہ پوری اسکرین کھل کر ٹیبلٹ جیسی ہوجاتی ہے ۔

ماہرین کی جانب سے اسے ’’میجک اسکرول ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو موبائل فون اور وائس ریکارڈر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔جب کوئی میسج آتا ہے تو سلنڈر گھوم کر اس کی اطلاع دیتا ہے ۔ سلنڈر کے ایک کنارے پر ڈیجیٹل کیمرا نصب ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بیلن جیسی ساخت کی وجہ سے ہاتھ میں لینا اور جیب میں رکھنا آسا ن ہو گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین