• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کے نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد شامل ہونے والےتین وفاقی وزراء اور تین وزیر مملکت نےحلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے نئے وزراء کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی، تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری کا انعقاد ایوان صدرمیں ہوا جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابینہ میں شامل وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 6 نئے وزرا شامل کیے گئے ہیں تاہم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے پر تحفظات کی وجہ سے حلف نہیں اُٹھایا۔

واضح رہےحکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا تھاجس کے بعدکل 4نئے وزراء کی تقریب حلف برداری ہونی تھی لیکن مہمانوں کےفوری دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

تازہ ترین