آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز 3مرتبہ پاکستان کی خاتون اول رہیں،وہ 1950 میں کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئیں،ان کے نانا عالمی شہرت یافتہ گاما پہلوان تھے ۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسہ البنات سے حاصل کی، اس کے بعد لیڈی گریفن اسکول سے میٹرک کیا، ایف ایس سی اسلامیہ کالج اوربی ایس سی ایف سی کالج لاہور سے کی۔

آپ نے ایم اے پنجاب یو نیورسٹی سے کیا اور اسی دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی منگنی ہوگئی۔

بیگم کلثوم نواز کے بھائی عبدالطیف کی شادی بھی شریف خاندان میں ہوئی اور یہی رشتہ داری اپریل 1971ء میں نواز شریف سے ان کی شادی کا سبب بنی۔

کلثوم نواز کو عملی سیاست سے دلچسپی نہیں تھی اور وہ خاتون خانہ ہونے کو ترجیح دیتی رہیں،جنرل پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد جب نواز شریف کو جیل جانا پڑا تو ان کی رہائی کی مہم چلانے کے لئے کلثوم نواز سیاسی میدان میں سرگرم ہوئیں۔

22 جون 2000ء میں انہیں مسلم لیگ ن کی قائم مقام صدر بنا دیا گیا اور وہ 2 سال تک پارٹی کی صدارت کرتی رہیں۔نواز شریف کی گرفتاری کے خلاف انہوں نے کاروان تحفظ پاکستان ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاجس کی بناء پر انہیں 8 جولائی 2000 کو نظر بند کر دیا گیامگر بیگم کلثوم نواز چند لیگی کارکنوں کے ہمراہ جیل روڈ انڈر پاس پہنچ گئیں جہاں سے پولیس ان کی گاڑی کو کرین کے ذریعے جی او آر لے گئی اور وہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

مسلم لیگ نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز کو ان کی خالی نشست این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا لیکن انتخابات سے قبل ہی 2017ء میں انہیں کیسنر کے مرض کی تشخیص کے باعث لندن منتقل کر دیا گیا اور وہ ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز نے چلائی اور وہ کامیاب بھی ہوئیں۔

لندن میں ان کی متعدد سرجریز اور کیموتھراپیز ہوئیں اور کئی مرتبہ ان کی طبیعت سنبھلنے کے بعد پھر خراب ہوئی۔

کلثوم نواز کو گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی انتقال کر گئیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں