• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمرفاروقؓ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں،متحدہ پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پا کستان کی رابطہ کمیٹی نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر کہاہے کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پوری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیشہ حق اور عدل کی بات کی اور اپنے دور حکومت میں انصاف کو قائم کیا ،حضر ت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا اور کفار کے خلاف ڈٹ کر جنگ کی جسکی مثال کہیں نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سپہ گورنروں کی تعینا تی میں اہلیت کی بنیا د پر فیصلے کیے ، جبکہ آپکی دہشت سے مجر م کانپتے تھے۔

تازہ ترین