• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سےغیرقانونی خام مال خریدنے کا انکشاف

ملتان( سٹاف رپورٹر)ملک کے مختلف فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سےغیرقانونی طورپر خام مال خریدنے کا انکشاف ہواہے، جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ان کمپنیوں کوایک سال میں یہ خام مال ضائع کرنے کی مہلت دی ہے بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی، ڈریپ کے نوٹس میں آیا تھا کہ کچھ رجسٹرڈ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے غیرقانونی طورپر نامعلوم ذرائع سے تمام مال خریدا ہےجو ناصرف مشکوک ہے بلکہ اس خام مال سے ادویات تیار کرنے سے لوگوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔
تازہ ترین