• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ اس وقت تک موخر نہیں ہوسکتا جب تک بانی سے ملاقات نہ ہو، محمود اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی۔فوٹو: فائل
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی۔فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اس وقت تک موخر نہیں ہوسکتا جب تک بانی سے ملاقات نہ ہو، بانی سے سہیل آفریدی کی ملاقات کروائیں، گارنٹی ہے وہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات نہیں کرے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ممکن ہے۔

انہوں نے کہ سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، بانی سے ملاقات کے بعد جو مشترکہ فیصلہ ہو وہ قبول کریں گے، بانی سے ملاقات اور بہنوں کی رہائی سے قبل لانگ مارچ ختم ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید