• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنا ئی میں متوازی کمیٹی قائم کرنے سے کسی کی ساکھ بحال نہیں ہو گی،پشتونخوامیپ

کوئٹہ(آن لائن) پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور ہرنائی کے ضلعی سیکرٹری احمد جان ، مرکزی کمیٹی کے ارکان وضلعی معاونین عبداللہ خان، شکور خان، سبیل شاہ اور محبوب شاہ، اسلم خان پانیزئی نے اپنے بیان میں سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کے اس ناروا عمل کی مذمت کی ہے کہ انہوں نے ضلع ہرنا ئی میں پارٹی کے منتخب ضلع ایگزیکٹو اور منتخب کمیٹی کے علاوہ ہرنائی میں109 افراد پر مشتمل متوازی ضلع کمیٹی کی سلیکشن کی ہے اور ان افراد میں اکثریت ایسے لو گوں کی ہے جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور بعض سابق وزیر موصوف کی ذاتی وفادار اور کرپشن وکمیشن اورمختلف ٹھیکوں میں شریک کار ہیں ، سابق وزیر اس ناروا عمل سے ضلع ہرنائی میں پشتونخوامیپ کو انتشار کا شکار بنانا چا ہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں پارٹی کی منتخب ضلع ایگزیکٹو اور منتخب ضلعی کمیٹی قائم ہے اس پر متوازی کمیٹی غیر آئینی اور ناروا عمل سے سابق وزیر کونہ تو کوئی ریلیف ملے گا اور نہ ہی ان کی ساکھ بحال ہو گی انہیں اپنے ان ناروا اعمال پر سزاضرور ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلع ہرنائی کے تمام منتخب ضلعی ایگزیکٹوز اور منتخب ضلعی کمیٹی کے ارکان کو باور کرانا چا ہتے ہیں کہ ضلع ایگزیکٹوز ضلع کمیٹی کے منتخب ارکان ہی اصل ایگزیکٹوز وضلعی کمیٹی ہیں اور ہم بہت جلد منتخب ضلع کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے سابق صوبائی وزیر کی جانب سے 109 افراد پر مشتمل متوازی ضلع کمیٹی کی سلیکشن کی غیر آئینی اور پارٹی میں انتشار پھیلانے پر مبنی ناروا عمل کی مذمت کرینگے۔
تازہ ترین