• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

دپیکا، رنویر کی شادی 12 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’ جھیل کومو‘ پر ہو گی

 دپیکا ، رنویرکی شادی 12 نومبر کو اٹلی کےایک خوبصورت مقام’ لیک کومو‘ پر ہو گی ۔


بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گذشتہ کئی دنوں سے سرگرم ہیں ، البتہ دیپ ویر کی شادی کی تاریخ ایک بار پھر بدل گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دیپ ویر کی شادی کی نئی تاریخ 12 نومبر طے پائی ہے ۔

شادی کی تقریب اٹلی کی ’لیک کومو‘ میں سندھی روایات کے مطابق منعقد کی جائے گی ۔

’لیک کومو‘ کا شمار اٹلی کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے اور یہاں شادی کرنا ہر جوڑے کا خواب ہے ۔

تاہم شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں کی جانب سے ابھی تک نہیں کیا گیا ہے ۔

اس شادی میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور صرف 30 مہمان شرکت کریں گے ۔ برطانوی گلوکار ایلٹن جان اور امریکی پاپ گلوکاری میڈونا کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

تقریب میں موبائل فون لانے پر بھی پابندی ہوگی، تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہو جائیں ۔

دپیکا رنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین