• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ ورک ریل نے ملک بھر میں ہزاروں ریلوے آرچز فروخت کر دیں

لندن(جنگ نیوز) نیٹ ورک ریل نے ملک بھر میں ریلوے آرچز جن میں ہزاروں دکانیں اور سمال بزنسز قائم ہیں کہ 1.5بلین پونڈ میں فروخت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس میں آرچز میں قائم 5200دکانیں اور لیڈز میں بزنسز بھی شامل ہیں۔ امریکن پرائیویٹ ایکوٹی کمپنی بلیک سٹون اور ٹیلی ریل ٹریلیئم پراپرٹی مینجمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی نے مسابقت بڈنگ کے پراسس کے بعد 5200 پراپرٹیز کا پورٹ فولیو خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ لیبر پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈیل کو روکا جائے کیونکہ اس انتہائی خطرناک ٹرانزکشن سے ہزاروں سمال اینڈ میڈیم سائز بزنسز کو نقصان پہنچے گا۔ ان پراپرٹیز کے کرائے داروں کے نمائندوں نے فروخت کی مخالفت کیلئے مہم چلائی تھی ان کا مطالبہ ہے کہ نئے لینڈ لارڈز مکمل ٹرانسپیرنٹ رینٹ کو جاری رکھیں نہ کہ زیادہ نئے کرایوں کیلئے انہیں نکال باہر کیا جائے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے ایک کرائے دار لینی جونز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ شرمناک ہو گا۔
تازہ ترین