• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری یوسف کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں تعزیتی ریفرنس

لندن (جنگ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کے سابق سینئر وزیر اورالحسن فاؤنڈیشن کے بانی چوہدری محمد یوسف کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میںتعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مانچسٹر کی ممبر پارلیمنٹ ربیکا ایم پی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض چوہدری محمد بشیر رٹوی نے ادا کئے۔ اس موقع پرایم پی محمد یٰسین، ایم پی شیڈو وزیر عمران حسین، لارڈ قربان حسین، راجہ نجابت، آئی جی آزاد کشمیر فہیم عباسی، راجہ سکندر، عدنان شان، مشتاق لاشاری،چوہدریعلیشان، حاجی محمد منیر، کونسلر عرفان، شیراز خان، چوہدری زیارت، چوہدری عبدالعزیز و دیگر رہنماؤں نے سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد یوسف کی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا مرحوم نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری، وہ ایک انتہائی مخلص انسان اورنظریہ الحاق پاکستان کے زبردست داعی تھے اور کشمیر کی آزادی کیلئے انتہائی سرگرم مجاہد تھے۔ انہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور ریاستی تشخص، تعلیم کے فروغ، غربت کے خاتمے اور میرٹ کو ترجیح دی۔چوہدری عدنان شان نے کہا مرحوم چوہدری محمد یوسف کی شخصیت ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا کہ ایسا شخص صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ شرکاء نے یہ اعادہ کیا کہ تعلیم کےفروغ کیلئے الحسن کالج کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ چوہدری محمد یوسف کے مشن سے غریب و نادار بچے و بچیاں مستفید ہوتے رہیں، یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔
تازہ ترین