• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نوازکا انتقال، العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(ایجنسیاں)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے نوازشریف کی اہلیہ کاانتقال ہوگیا ہے اورگزشتہ روز صبح معلوم ہواکہ نوازشریف کو پیرول پررہائی کے بعدلاہور لیجایاگیاہے،کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر تھیں جب نواز شریف واپس آئے،ان کی غیرحاضری میں عدالتی کارروائی چلانے کی ہدایات نہیں ملیں، نوازشریف سے ہدایات لیکرآج عدالت کوآگاہ کردوں گا۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی روبکارکہاں ہے؟جس پرعدالتی سٹاف نے آگاہ کیا کہ روبکارابھی تک نہیں آئی۔احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ جیل سے روبکارآئے توپتہ چلے اس میں کیالکھاہے۔
تازہ ترین