• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدارس ، مساجد کے معاملات میں مشاورت کرے،طا ہراشرفی

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی اور ضلعی سطی پر کمیٹیاں قائم کی ہیں ، حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں سے ہر سطح پر مکمل تعاون کیا جائے گا ، ذاکرین ، واعظین ، علماء اور خطباء سے مشترکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی امید رکھتے ہیں ۔ مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی معاونت نہیں کریں گی ۔ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ڈیم فنڈز کی اپیل کی جائے گی۔ مدارس ، مساجد کے معاملات میں حکومت کو مشاورت کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے اور یکساں نصاب تعلیم کے سلسلہ میں تعلیمی ماہرین اور مدارس عربیہ سے متصل قیادت سے مشاورت کی جانی چاہیے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمدطا ہر محمود اشرفی نے مرکزی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا نائب خان ، مولانا الیاس مسلم ، مولانا شہباز احمد ، قاری ممتاز ربانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل حکومت سے آئینی اور شرعی امور میں مکمل تعاون کرے گی۔ ایک سوال کے جواب طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں،جنہیں کوئی کمزور نہیں کر سکتا ۔ عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ خارجہ پالیسی کی درست سمت بتا رہا ہے ، ماضی کی حکومت نے دوست ممالک بالخصوص عرب ممالک سے پاکستان کے تعلقات کو کمزور کیا تھا جن کو درست کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کی مشاورت سے مشترکہ ضابطہ اخلاق طے کیا ہے جس پر ملک بھر میں عمل ہو گا۔
تازہ ترین