• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس میں شرکت کیلئے زائرین سےدرخواستیں طلب

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کےسالانہ عرس میں شرکت کےخواہشمند پاکستانی زائرین سے 28ستمبر، 2018ء تک نئے زیارت فارم کے ذریعےدرخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپےکا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 07مارچ تا 18مارچ ،2019ء اجمیر شریف،بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 500پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجاجائےگا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 26 اکتوبر، 2018ء کو وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے500زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ،ہدایات، درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت پرانےفارم پر کوئی درخواست قبول نہیں کرے گی۔
تازہ ترین