• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی کی فراہمی کیلئے بلیو ڈراپ سیل تشکیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایم ڈی واسا نے (بلیو ڈراپ سیل) تشکیل دے دیا ہے۔ (بی ڈی سی) میں 13 افسران اور آبی ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے بلیو ڈراپ سیل تشکیل دیا ہے۔جس کا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بلیو ڈراپ سیل کے کنوینر ڈائریکٹر کنسٹرکشن محمد یوسف، ڈائریکٹر پی اینڈ ای کوآرڈی نیٹر ہونگے جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ذیشان بلال، ایکسین محمد عثمان، ایکسین او اینڈ ایم غفران صادق، ڈائریکٹر کنسٹرکشن ٹو ابوبکر عمران، ایکسین او اینڈ ایم شمس ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر زوہیب بٹ، ایکسین کنسٹرکشن مدثر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ سلمان نثار، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی ٹو) سید یاسر عابدی، ایکسین مظفر عباس اورجی آئی ایس کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلیو ڈراپ سیل کے ممبران ہونگے۔ اس سیل کےذمہ ہوگا سیل کا پی سی ون بنانے سمیت دیگر لوازمات پورے کریں گے۔
تازہ ترین