• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس اورسندس فائونڈیشن میں معاہدہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور سُندس فائونڈیشن میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت موٹروے پولیس سُندس فائونڈیشن کو ملک بھر میں خون کے عطیات کے لیے کیمپ لگانے اور محفوظ طریقہ سے خون جمع کرنے میں معاونت کرے گی ۔معاہدہ پر ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک ، ڈائریکٹر ممبرسُندس فائونڈیشن ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور خالد عباس ڈار نے دستخط کیے۔ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی ،ایس ایس پی رانا ایاز سلیم ،ایس ایس پی سلمان احمد خاں اور موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران اور سندس فائونڈیشن کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے سندس فاونڈیشن آمد پر تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات بھی دیے۔ اس موقع پر ر سہیل وڈائچ نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر کے موٹروے پولیس نے اپنے آپ کو انسانیت کے ساتھ درد کے حساس رشتہ میں باندھ لیا ہے۔
تازہ ترین