آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ میرے ذمے ایک آدمی کا قرض تھا، وہ وفات پاگیا ،مجھے پتا نہیں چلا، اب شریعت کی رو سے واجب الادا رقم میں کس کو دوں ،ان کے کسی رشتے دار کو تلاش کروں یا اللہ کی راہ میں خیرات کردوں ؟
جواب:۔ قرض خواہ کے انتقال کے بعد یہ رقم اس کے ورثاء کا حق ہے ، لہٰذا اس کے ورثاء کو تلاش کیجیے۔ اگر اس کی تلاش سے مایوسی ہوجائے توپھر رقم اصل مالک کی طرف سے کسی مسلمان فقیر کو صدقہ کردیں۔ (شامی4/283، کتاب اللقطۃ، ط؛ سعید)