کوئٹہ(خ ن)چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان سیدہ طاہرہ صفدر نے بلوچستان کی تمام فیملی ججز کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں میں دریافت کیا انہوں نے فیملی ججز کو ہدایت کی کہ تمام فیصلے سوچ سمجھ کر تعصب سے بالا تر ہوکر قانون کے مطابق کریں چیف جسٹس نے تمام فیملی ججز کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔