آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو تھرپارکر سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔

بلاول ہائوس میں پی پی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی اور حکمرانی سے خشک سالی سے متاثر علاقوں کے حالات کو قابو اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عوام کی توقعات کے مطابق صوبہ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی کاموں اور حکومت سندھ کی جانب سے آئندہ سالوں کے لئے زیرغور منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں