• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے لندن کی پرواز:کپتان اور اسٹیورڈ میں جھگڑا

پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز ’پی کے 757‘ میں کپتان اور اسٹیورڈ میں جھگڑا ہوا،جس کے باعث فلائٹ 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

طیارے کے کپتان نے کہا کہ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث اسٹیورڈ کو ساتھ لے کر نہیں جائوں گا ۔


کپتان کے انکار پر مبنی فیصلے کے بعد طیارے کے دیگر عملے نے بھی احتجاج کیا اور اسٹیورڈ کے طیارے میں سوار ہونے پر فلائٹ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔

طیارے کے کپتان ،عملے اور اسٹیورڈ کے جھگڑے کے باعث ہونے والی تاخیر سے مسافر رل گئے ،جس پر انہوں نے بھی احتجاج شروع کردیا ۔

جھگڑے سے ایک تماشا لگ گیا ،سارے صورتحال کے بعد پی آئی حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

تازہ ترین