• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس کا چالان تیار


سندھ کے سابق وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے مقدمے کا چالان پولیس نے تیار کرلیا ہے،6ملزمان کے خلاف تیار یہ چالان سرکاری وکیل کے پاس جمع کرادیا گیا ہے۔

بوٹ بیسن تھانے کے مقدمہ نمبر 398/18 میں چالان دفعہ 201/34 کے تحت کراچی کے ضیاء الدین اسپتال میںزیر علاج پی پی رہنما شرجیل میمن ان کے3 ملازمین شکر دین، محمد جام اور محمد مشتاق اور2 دیگر ملزمان کے خلاف تیار کرکے جمع کرایا ہے۔

ملزمان سے ملی بھگت کے الزام میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اور کورٹ پولیس اہلکار کے نام بھی چالان میں شامل کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شرجیل میمن کی قید کے لئے سب جیل قرار دیے گئےاسپتال کے کمرے میں چیف جسٹس نے یکم ستمبر کو چھاپا ماراجس کے بعد پولیس نے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین